ہفتہ 28 فروری 2026 - 11:04
تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، اسرائیلی وزیرِ جنگ کا پیشگی حملے کا دعویٰ

حوزہ/ ہفتے کی صبح دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی صبح دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد فضا میں گہرے دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔

ادھر غاصب اسرائیلی وزیرِ جنگ نے ایران کے خلاف "پیشگی حملہ" کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ممکنہ حملوں کا ہدف دارالحکومت کی جمہوری اسٹریٹ قرار دی جا رہی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha